بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا: امریکی صدر

Trade deal with India agreed

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نے روسی تیل کی خریداری روکنے اور امریکا اور وینیزویلا سے تیل کی خریداری میں اضافے پربھی اتفاق کیا ہے۔

اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بھارت پر عائد امریکی ٹیرف کو 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کیا جارہا ہے، بھارت بھی امریکا کے خلاف اپنے ٹیرف صفر تک کم کرنے کے اقدام کرے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے500 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی توانائی،ٹیکنالوجی اور دیگر اشیا خریدنے پراتفاق کیا ہے۔

READ  اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزید 53 فلسطینی شہید اور 16 عمارتیں تباہ کردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں