کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ، دو کمسن بچیوں کی لاشیں بوریوں میں بند حالت میں برآمد

Tragic incident in Quetta, bodies of two young girls found wrapped in sacks

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں قمبرانی روڈ کے قریب کلی بنگلزئی سے بدھ کو دو کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں سفاکی سے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے دونوں بچیوں کی شناخت 3 سالہ بی بی میرب اور 7 سالہ بی بی یسرا کے طور پر کی ہے۔لاشیں فوری طور پر قبضے میں لے کر سول ہسپتال منتقل کی گئیں، جہاں پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے پوسٹ مارٹم کیا۔ ابتدائی رپورٹ میں بچیوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی قرار دی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق بچیوں کے والدین کی ڈیڑھ سال قبل علیحدگی ہوئی تھی، جسے ممکنہ محرک کے طور پر بھی تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔ والدین اور قریبی رشتہ داروں سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔

سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جائے وقوع سے اہم شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

READ  کراچی میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات کی تاریخ آگے بڑھادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں