گمشدہ کمسن بہن بھائی کا اندوہناک قتل،لاشیں قریبی قبرستان سے بر آمد

Tragic murder of missing young sibling in Sialkot, bodies recovered from nearby cemetery

سیالکوٹ – تھانہ صدر کے علاقہ بھیکو چھور میں کمسن بہن بھائی کا اندوہناک قتل، ڈی پی او سیالکوٹ کا فوری نوٹس

سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقے گاؤں بھیکو چھور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، جہاں گزشتہ رات ایک شہری کاشف علی کے دو کمسن بچے لاپتہ ہو گئے۔

کاشف علی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی 6 سالہ بیٹی ام کلثوم اور 3 سالہ بیٹا وارث اچانک گھر سے غائب ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ نمبر 2131/25 درج کر کے بچوں کی تلاش کا آغاز کیا۔

افسوسناک طور پر آج صبح دونوں معصوم بچوں کی لاشیں گاؤں کے قریبی قبرستان سے برآمد ہوئیں۔ واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے جبکہ اہل علاقہ شدید غم و غصے کا شکار ہیں۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری روانہ کر دی ہے اور تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور مقامی لوگوں سے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

مزید تفتیش جاری ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

READ  امیتابھ بچن نے 90 کروڑ روپے کا قرض اتارنے کیلئے روزانہ 18 گھنٹے کام کیا: رجنی کانت کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں