برطانیہ کو یورپ کے دیگر ملکوں سے جوڑنے والی ٹرین سروس بجلی کی فراہمی معطل ہونیکی وجہ سے بند

Train services connecting Britain to other European countries

ٹرین سروس یوروسٹار نے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث اپنی سروس مکمل طور پر بند کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوروسٹار نے منگل کو لندن سے پیرس، ایمسٹرڈیم اور برسلز کو ملانے والی تمام ٹرینوں کو چینل ٹنل میں بجلی کی فراہمی کے مسئلے کے بعد معطل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خلل کرسمس اور نئے سال کے درمیان انتہائی مصروف سفر کے دوران آیا۔
اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چینل ٹنل میں بجلی کی فراہمی میں مسئلہ تھا، جس کے بعد ایک شٹل ٹرین اندر آکر رک گئی۔

ترجمان کے مطابق لندن آنے اور جانے والے تمام ٹرینیں اگلے نوٹس تک معطل ہیں۔

مزید براں یوروسٹار نے اپنی ویب سائیٹ پر مسافروں کو صورتحال سے آگاہ کیا اور اپنے سفری منصوبے کو آگے منتقل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

READ  نازیوں کی لوٹی ہوئی تاریخی پینٹنگ ارجنٹائن سے برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں