ایران جنگ پر اختلاف: ٹرمپ کا اسپین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنے کا حکم

Trump orders an end to all trade relations with Spain

ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی پر پیدا ہونے والے شدید اختلافات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین کے ساتھ تمام تر تجارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کا بڑا حکم دے دیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے وزیرِ خزانہ کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ اسپین کے ساتھ ہر قسم کی تجارت بند کر دیں۔

واضح رہے کہ یہ سخت ترین امریکی اقدام اس وقت سامنے آیا جب اسپین نے نہ صرف ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں میں تعاون کرنے سے صاف انکار کر دیا بلکہ امریکی جنگی طیاروں کے استعمال کے لیے اپنی فضائی حدود بھی بند کر دیں۔

دوسری جانب اسپین نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے اس اعلان کو "بزنس ایز یوزول” قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کی تجارتی دھمکی کو زیادہ اہمیت نہیں دی ہے۔

ہسپانوی وزیرِ اعظم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کا امریکا کے ساتھ تعلقات بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ واشنگٹن اور میڈرڈ کے اقتصادی و ثقافتی تعلقات انتہائی مضبوط اور گہرے ہیں۔

ٹرمپ کے اس اچانک اور سخت اعلان کے باوجود اسپین نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور ہسپانوی حکام کا مؤقف ہے کہ اس تجارتی دھمکی کے بعد بھی امریکا کے ساتھ ان کے سفارتی و دوطرفہ تعلقات برقرار رہیں گے۔

READ  امریکا اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے لچک دکھا رہے ہیں: ترکیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں