ٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز واپس بلانےکا فیصلہ

Trump's decision to withdraw National Guard from Chicago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈ کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈز کی تعیناتی سے ان شہروں میں جرائم میں واضح کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم دوبارہ بڑھے تو ان شہروں میں وفاقی فورسز واپس آئیں گی اور فورسز کی واپسی پہلے سے زیادہ سخت اور مضبوط شکل میں ہو سکتی ہے ۔

کیلیفورنیا کے گورنر نے بتایا کہ ریاست میں وفاقی فورسز کی موجودگی کی ضرورت نہیں تھی اور ٹرمپ اپنی اختیارات سے تجاوز کر رہے تھے۔

یاد رہےکہ ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کو گزشتہ سال جون میں تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم یہ تعیناتی متعدد قانونی چیلنجز کا شکار رہی۔

READ  ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں