خیبرپختونخوا اور سندھ میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے، کُل تعداد 21 ہو گئی

Two more polio cases reported in Khyber Pakhtunkhwa and Sindh, total number reaches 21

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان اور سندھ کے ضلع بدین میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق کر دی۔

محکمہ صحت کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے پٹن میں 6 سالہ بچی میں پولیو وائرس پایا گیا، جس کے بعد خیبرپختونخوا میں رواں سال کیسز کی تعداد 13 ہو گئی۔ بنوں اور لکی مروت سے 3، 3، ٹانک اور شمالی وزیرستان سے 2، 2 کیسز جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، تورغر اور لوئر کوہستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

این ای او سی کے مطابق رواں سال ملک بھر میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے اور اس سے بچاؤ صرف ویکسین کے ذریعے ممکن ہے۔

ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔ والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں تاکہ عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

این ای او سی کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے والدین اور کمیونٹی کا تعاون نہایت اہم ہے اور پولیو ورکرز سے تعاون بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

READ  جنوبی افریقی بلے باز نے ابتدائی 5 ون ڈے میچز میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں