مانسہرہ: گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق

مانسہرہ میں بالاکوٹ کی وادی میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق علاقہ وادیٔ مہ نور سیریاں میں علی الصبح گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
بجلی گرنے سے مکان کو نقصان پہنچا اور اس کے ملبے تلے دب کر 2 بہنیں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ملبے سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آسمانی بجلی گرنے سے علاقے میں دیگر 2 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

READ  پاور سیکٹر میں 4800 ارب روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں