یو این سیکرٹری جنرل کا امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

UN Secretary-General calls on US and Israel to end Iran war

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹونیو گوتیرس نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ یہ جنگ روکی جائے۔

سیکرٹری جنرل نے ایران سے بھی پڑوسی ممالک پر حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کی بندش فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب یورپی یونین نے ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایران جنگ سے فوری طور پر یورپ کی جانب نقل مکانی میں اضافہ نہیں ہوا، یورپ اپنی سکیورٹی کے لیے سفارتی ، قانونی اور مالی وسائل استعمال کرے گا۔

اس کے علاوہ یورپی یونین نے ممکنہ نقل مکانی کے خدشات پر تیاری مکمل رکھنے پر زور بھی دیا۔

READ  اسرائیلی آرمی چیف کا فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری تباہ کرنےکا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں