سلامتی کونسل نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کو فوری ترجیح دینے پر بھی زور دیا
اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت پر فضائی حملوں کی مذمت کی تاہم اپنے بیان میں اسرائیل کا نام نہیں لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا سمیت سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کیا، جسے برطانیہ اور فرانس نے ترتیب دیا۔ بیان میں قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل نے دوحہ پر فضائی حملے کیے تھے جن کا ہدف حماس کی اعلیٰ قیادت تھی۔





تبصرے بند ہیں