راولپنڈی؛ نامعلوم ملزمان شہری کو قتل کرکے لاش سڑک کنارے چھوڑ کر فرار

Unknown suspects kill citizen

تھانہ جاتلی کے علاقے چھونگل درکالی میں اندھے قتل کی واردات پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان 30 سالہ شخص کو قتل کرکے لاش سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئی۔

مقتول کی شناخت درکالی کلاں کے رہائشی کشور عباس کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا گیا ہے، تاہم واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

READ  97 سالہ خاتون نے 250 دوڑوں میں شرکت کے بعد نمایاں اعزاز حاصل کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں