امریکا اور پاکستان کے درمیان دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تعاون میں اضافے پر گفتگو

US, Pakistan discuss increasing cooperation to combat terrorism

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکہ اور پاکستان نے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے دہشت گردی کی تمام صورتوں اور مظاہر کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کے دوران امریکہ کا تجربہ رہا ہے کہ صورتحال کس طرح خطرناک ہو سکتی تھی، اور اس کے حل کے لیے نائب صدر، صدر اور وزیر خارجہ نے فعال کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان قریبی رابطہ قائم کر کے ایک پائیدار حل تلاش کیا گیا، اور یہ بات قابل فخر ہے کہ سیکرٹری روبیو، نائب صدر وینس اور دیگر رہنما ممکنہ تباہی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے تعلقات دونوں ممالک کے ساتھ مستحکم اور مثبت ہیں، اور ہمارے سفارتکار ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ خطے اور عالمی سطح پر امریکہ کا پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ کام کرنا ایک خوش آئند بات ہے، جو ایک خوشحال اور فائدہ مند مستقبل کی راہ ہموار کرے گا۔

READ  بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذکردی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں