امریکی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات، خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو

US President and Prime Minister Shehbaz Sharif meet

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔

امریکی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا، اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 سمتبر کو ون آن ون ملاقات کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں اہم باتیں کیں اور انہوں نے پاک بھارت جنگ بند کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

READ  ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، ہم بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں