امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ وسط مدتی انتخابات کے لیے امریکی ووٹروں کو پیسے دینے کا لالچ دینے لگے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ملک میں نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان انہوں نے ڈلاس میں ریپبلکن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکا کے ہر بالغ شہری کو 5 ہزار ڈالرز انعام دیں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ 5 ہزار ڈالرز اس شرط پر دیے جائیں گے کہ وہ امریکا کے اندر ہی خرچ کیے جائیں۔





تبصرے بند ہیں