یومِ آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاکستان کو مبارکباد

US Secretary of State Marco Rubio congratulates Pakistan on Independence Day

یومِ آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی عوام یومِ آزادی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں، جس پر انہیں نیک تمناؤں کا پیغام پیش کرتے ہیں۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی اور تجارتی سرگرمیوں کو سراہتا ہے اور اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کا منتظر ہے، جن میں اہم معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون امریکی اور پاکستانی عوام کے لیے خوشحال مستقبل کے دروازے کھولے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 78 واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

READ  رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں