شمالی وزیرستان: شادی کی تقریب میں جاتی وین کو حادثہ، 14 افراد زخمی

Van carrying a wedding party crashes

شمالی وزیرستان میں مسافر وین الٹنے سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین کے الٹنے سے 14 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں جارہے تھے کہ ان کی وین حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

READ  پولیس کا اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں