ڈارون ٹیسٹ: مچل اسٹارک اور مہدی حسن کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل

Video of altercation between Mitchell Starc and Mehidy Hasan goes viral

آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ڈارون ٹیسٹ کے دوران مچل اسٹارک اور بنگلادیشی آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

واقعہ اسٹارک کے 21ویں اوور میں پیش آیا جب مہدی نے پوائنٹ کی جانب شاٹ کھیل کر رن لینے کی کوشش کی اور اس دوران پچ کے درمیانی محفوظ حصے پر دوڑتے چلے گئے۔

امپائر کمار دھرماسینا نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مہدی کو پچ کے اس حصے پر دوڑنے سے خبردار کیا تو انہوں نے کہا کہ اسٹارک راستے کے درمیان آگئے تھے۔

اسٹارک نے اس پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مہدی کو پچ کے محفوظ حصے اور اپنے فالو تھرو راستے سے دور رہنے کو کہا۔

جواب میں مہدی نے کہا کہ انہیں کچھ نظر نہیں آیا جس پر اسٹارک نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’اب آپ بنگلادیش میں نہیں ہیں‘۔

مہدی نے وضاحت کی کہ وہ گیند پر نظر رکھے ہوئے تھے اس لیے انہیں اسٹارک کا فالو تھرو دکھائی نہیں دیا۔

READ  بسنت: پنجاب میں 6 اور7 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں