بھارتی اداکارہ وامیکا گبی کے نئے ہیئر اسٹائل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ وامیکا گبی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیلون میں بیٹھے نیا ہیئر اسٹائل بنواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ’ٹام بوائے‘ اسٹائل کا ہیئر کٹ اپنایا ہے۔
وامیکا کے نئے میک اوور نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی اور صارفین کی جانب سے ان کے ہیئر اسٹائل کی تعریف کی جارہی ہے۔
کچھ مداحوں کی جانب سے ان کا موازنہ فیشن آئیکون زندایا سے بھی کیا اور انہیں بالی ووڈ کی زندایا کہا جارہا ہے۔
اداکار آیوشمان کھرانا نے بھی ان کی ویڈیو پر لکھا کہ یہ صرف تم ہی کرسکتی تھیں۔‘
واضح رہے کہ وامیکا گبی نے راج کمار راؤ کے ساتھ فلم ’بھوک چوک معاف‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ ’بھوت بنگلا‘ میں بھی مرکزی کردار نبھایا ہے۔





تبصرے بند ہیں