ایران میں پُرتشدد مظاہرے جاری، 100 مسلح فسادی گرفتار، مجموعی ہلاکتیں 65 تک پہنچ گئیں

Violent protests continue in Iran

ایران میں پُرتشدد مظاہرے 13 ویں روز بھی جاری ہیں جہاں اب تک پُرتشدد واقعات میں 15 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں جاری مظاہرے تمام 31 صوبوں میں پھیل چکے ہیں جہاں مظاہرین کی جانب سے عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تہران کے نزدیکی قصبے سے 100 مسلح فسادی گرفتار کر لیے جبکہ ملک بھر سے مجموعی طور پر ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز بھی انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے ملکی دفاع کو سرخ لکیر قرار دیا جبکہ ایرانی فوج نے بھی ہر سازش ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایرانی میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی فوج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے کمانڈر انچیف کی سربراہی میں خطے میں دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ایرانی فوج نے قومی مفادات اور عوامی املاک کا تحفظ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا، ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ برس کی 12 روزہ جنگ میں ایرانی بچوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اب ایران میں حالیہ فسادات کی سازش کے ذمے دار ہیں۔

READ  جوہری معاہدہ نہ کرنے پر ایران کیلئے صورتحال نہایت سنگین اور تکلیف دہ ہوگی: ٹرمپ کا انتباہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں