ملتان میں شیرشاہ بند پر پانی کا دباؤ اور بہاؤ خطرناک حد تک بلند

Water pressure and flow at Sher Shah Dam in Multan are dangerously high

ملتان میں شیر شاہ بند پر پانی کا دباؤ اور بہاؤ مسلسل خطرناک حد تک بلند ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں سے پانی 394 فٹ کی انتہائی سطح پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

سیلابی صورتحال کے باعث شیر شاہ بند کے قریبی درجنوں بستیاں مکمل طور پر زیرِ آب آچکی ہیں جبکہ شجاع آباد کینال میں بھی پانی کی سطح انتہائی بلند ہے۔

محکمہ انہار نے خبردار کیا ہے کہ پانی کی یہ بلند سطح مسلسل برقرار رہنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور متاثرہ علاقوں میں مکانات گرنے کے خدشات ہیں۔ اس دوران شیر شاہ ٹول پلازا کے قریب سڑک پر بھی سیلابی پانی آگیا جس کے بعد ملتان-مظفرگڑھ روڈ کی ایک سائیڈ بند کردی گئی۔ پانی کو روکنے کے لیے پتھروں اور مٹی سے عارضی بند بھی بنایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان کے مطابق بستی گاگراں کے زمیندارہ بند کے علاوہ مزید کسی بند کے ٹوٹنے کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ ہیڈ محمد والا روڈ اور شیر شاہ بند کو توڑنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ادھر شہریوں کے انخلاء کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے دسویں اسپیل کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ادارے کے مطابق کل سے 9 ستمبر تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

READ  پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں: روسی صدر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں