کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت آج 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا، اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں۔
ادھر سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔






تبصرے بند ہیں