کراچی میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار

Weather pleasant in Karachi due to early morning rain

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔شارعِ فیصل، ایئرپورٹ، ماڈل کالونی اور لانڈھی کے اطراف میں بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس، گلستان جوہر، ناظم آباد اور قریبی علاقوں میں بھی بادل برسے۔

موسلادھار بارش کے بعد گلشن اقبال، لیاقت آباد، صدر، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ لیاری، کھارادر، صدر، اولڈ سٹی، گارڈن، کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، کیماڑی، ماڑی پور، سائٹ ایریا اور نمائش میں بجلی معطل ہے۔

گزشتہ روز موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق شہر میں گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان تھا، جبکہ منگل اور بدھ کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 اگست تک جاری رہنے والے سسٹم کے دوران شہر میں 2 سے 3 اسپیلز متوقع ہیں، جن کے دوران زیادہ تر علاقوں میں 40 سے 50 ملی میٹر بارش، بعض مقامات پر 70 سے 80 اور کہیں کہیں 100 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

READ  امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر نئی پابندیوں کے بل کی منظوری دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں