کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 میں اوشین تھامس کا ایک اوور بدترین ثابت ہوا۔ 26 اگست کو سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایمازون واریئرز اور سینٹ لوشیا کنگز کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا گیا۔
ایمازون واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 202 رنز بنائے۔ میچ کا سب سے حیران کن لمحہ 15ویں اوور میں آیا جب بولر اوشین تھامس نے ایک اوور میں 33 رنز دے دیے۔
اس اوور میں نو بالز، وائیڈ بالز اور زبردست چھکوں نے بولر کی لائن اور لینتھ خراب کر دی۔ بیٹر روماریو شیفرڈ نے صرف ایک لیگل گیند پر 22 رنز بٹورے، جن میں مسلسل تین چھکے شامل تھے، جبکہ اوور میں کئی نو بالز اور وائیڈز کی وجہ سے رنز کا سیلاب آ گیا۔
اوشین تھامس کے اس اوور میں 1 ڈاٹ، 1 سنگل اور آخر میں ایک اور چھکا شامل تھا، یوں مجموعی طور پر 33 رنز بنے۔
تاہم اس بڑے ہدف کے باوجود، سینٹ لوشیا کنگز نے 203 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔





تبصرے بند ہیں