بالی وڈ اداکارہ شیبا چڈھا نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ کالج کے زمانے میں بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی جونیئر تھیں، مگر فلموں میں ان کی ماں کا کردار ادا کر چکی ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں شیبا چڈھا نے اپنی پہلی فلم "دل سے” کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں ان کا کردار مختصر تھا۔ شوٹنگ کے دوران اداکارہ منیشا کوئرالہ کسی مصروفیت کے باعث ایک سین نہ کر سکیں، تو انہیں منیشا کے کپڑے پہن کر وہ سین کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ شاہ رُخ خان کے ساتھ 2017 کی فلم "رئیس” اور 2018 کی "زیرو” میں بھی نظر آئیں، جہاں انہوں نے کنگ خان کی والدہ کا کردار نبھایا۔ شیبا کے مطابق، شاہ رُخ خان ان سے آٹھ سال بڑے ہیں اور کالج میں ان کے سینئر رہے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ بالی وڈ میں ماں کے کرداروں کے انتخاب کا ایک عجیب رواج ہے، جہاں 30 سالہ اداکاراؤں کو بھی ان فنکاروں کی مائیں بنا دیا جاتا ہے جو عمر میں صرف دس بارہ سال چھوٹے ہوتے ہیں۔ شروع میں یہ بات انہیں غیر معمولی لگتی تھی، مگر اب وہ اسے کام کا حصہ سمجھ کر قبول کر لیتی ہیں۔





تبصرے بند ہیں