میر رضا کیس: کرائم سین پر 20 سیکنڈ رکنے والی موٹر سائیکل پر کون سوار تھا؟

Who was riding the motorcycle that stopped at the crime scene for 20 seconds?

کراچی : میر رضا کیس میں کرائم سین کی خصوصی فوٹیج سامنے آگئی ، جس میں موٹر سائیکل سوار کو کرائم سین کے قریب سےگزرتے دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیش آنے والے اہم معاملے "میر رضا کیس” میں اے آر وائی نیوز نے کرائم سین کی خصوصی اور اہم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی، جس سے تفتیش کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

حاصل کردہ فوٹیج میں واقعے کے وقت کرائم سین کے قریب ایک موٹر سائیکل کو محض 20 سیکنڈ کے لیے رکتے دیکھا گیا تھا۔


اس سے قبل یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر ایک سے زائد افراد سوار ہو سکتے ہیں جنہوں نے وہاں لاش پھینکی ہو گی۔
موصول ہونے والی فوٹیج سے واضح ہوا ہے کہ کرائم سین کے پاس سے گزرنے اور چند سیکنڈز کے لیے رکنے والا موٹر سائیکل سوار صرف ایک ہی شخص تھا۔

فوٹیج میں اس موٹر سائیکل سوار کو اکیلے ہی وہاں سے گزرتے اور رکتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس اور تفتیشی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس پراسرار موٹر سائیکل سوار کا کیس سے تعلق ہو سکتا ہے اور شاید اسی نے لاش وہاں پھینکی ہو۔

تاہم، اب سامنے آنے والی جدید فوٹیج کی روشنی میں تفتیشی حکام اس تنہا شخص کی شناخت اور معاملے میں اس کی ممکنہ شمولیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

READ  خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں