پاکستان آئیڈل 2025 کی شروعات کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ہر طرف اس شو کا بے صبری سے انتظار ہے۔
نجی ذرائع کے مطابق مشہور اداکار، میزبان، اور آرٹسٹ شفاعت علی اس مرتبہ پاکستان آئیڈل کی میزبانی کریں گے۔ مقابلے کے ججز میں راحت فتح علی خان، بلال مقصود، فواد خان اور زیب بنگش شامل ہیں۔
اس وقت پاکستان بھر سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ڈیجیٹل آڈیشنز بھیج رہی ہے، اور سوشل میڈیا پر مداح اس منتظر ہیں کہ یہ شاندار مقابلہ کب اسکرین پر آئے گا۔






تبصرے بند ہیں