پاکستان کے ساتھ جس نے بھی جان بوجھ کردشمنی کی اس کاانجام براہوا: اسحاق ڈار

Whoever deliberately provoked Pakistan will face the consequences

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان کے ساتھ جس نے بھی جان بوجھ کردشمنی کی اس کاانجام براہوا۔

جشن آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، ہماری بہادرفوج، ائیرفورس اور نیوی نےبھارت کوسبق سکھایا، پاکستان کے ساتھ جس نے بھی جان بوجھ کردشمنی کی اس کاانجام براہوا۔

انہوں نے کہا کہ کہا گیا ڈیفالٹ ہوجائیں گے لیکن اللہ کےفضل سےہم نے خود کو اس مشکل سے نکالا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ فسیلیٹیشن کاایشوجب میرے پاس آیا تواسے ٹھیک کیا، ملک میں استحکام آچکا ہے لیکن اب ہمیں گروتھ کی طرف جانا ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی اورحکومت گاڑی کے دو پہیےہیں، ہم مل کرچل رہےہیں، شرح سود کو 9 پرجاناچاہیے۔

READ  گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے خلاف درخواست پر عدالت نے پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں