کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن کی منگنی کیوں ٹوٹی تھی؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

Why did Karisma Kapoor and Abhishek Bachchan's engagement break off?

بالی ووڈ کے مشہور زمانہ جوڑے ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی برسوں پرانی منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے ایک سینیئر اداکارہ نے نیا اور سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔

سینیئر اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور زمانہ جوڑے ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کا رشتہ کرشمہ کی والدہ بابیتا کپور کی مبینہ سخت شرائط اور مخالفت کی وجہ سے ختم ہوا تھا۔

لیجنڈری اداکار مکری کی بیٹی نسیم مکری نے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بابیتا کپور شروع سے ہی ابھیشیک اور کرشمہ کے رشتے کے خلاف تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کرشمہ کپور اپنے ہونے والے شوہر ابھیشیک بچن کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑی اور کامیاب اسٹار تھیں، اور بابیتا چاہتی تھیں کہ شادی سے پہلے ابھیشیک کرشمہ کے نام کروڑوں روپے کی رقم ٹرانسفر کریں۔

نسیم مکری نے بتایا کہ بابیتا کپور کا رویہ انتہائی آمرانہ تھا اور بیٹیاں ان سے شدید خائف رہتی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بابیتا نے ایک مالی معاہدے (اگریمنٹ) کی شرط رکھی تھی جس کے تحت شادی سے قبل ایک بڑی رقم کرشمہ کے نام کی جانی تھی اور طلاق کی صورت میں بھی کرشمہ ایک خطیر رقم کی حقدارتھیں، تاہم بچن خاندان کے لیے یہ شرط ناقابلِ قبول تھی، جس کے باعث یہ رشتہ اور منگنی ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی اکتوبر 2002 میں ہوئی تھی، تاہم جنوری 2003 میں بغیر کسی باضابطہ وجہ کے دونوں خاندانوں نے راہیں الگ کر لی تھیں۔

READ  اسرائیل کی حمایت پر مقبول ترین فلم اسٹرینجر تھنگز 5 کا دنیا بھر میں بائیکاٹ

اس کے بعد کرشمہ کپور نے اسی سال بزنس مین سنجے کپور سے شادی کر لی تھی (جو بعد میں طلاق پر ختم ہوئی)، جبکہ ابھیشیک بچن نے 2007ء میں ایشوریا رائے سے شادی کر لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں