گھر سے نکالنے پر بیوی نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شوہر کو پھنساکر پولیس کے حوالے کردیا

Wife traps husband with fake social media account after being kicked out of house and hands him over to police

بھارت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے پھنسا کر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونی ترپاٹھی اپنے شوہر پربھودت ترپاٹھی کی جانب سے گھر سے نکالے جانے کے بعد جگپورہ گاؤں میں اپنے والدین کے گھر میں گزشتہ 4 سالوں سے رہ رہی ہے۔

خاتون نے پربھودت کو مزہ چکھانے کا فیصلہ کیا اور سوشل میڈیا پر ایک جعلی اکاؤنٹ بنایا جس سے وہ انجان لڑکی بن کر باتیں کرتی تھی جب کہ اس کا شوہر انجان لڑکی سے شادی کیلئے رضا مند بھی ہوگیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پربھودت نے کئی مواقع پر بیوی کو ہوٹل میں ملنے کا بھی کہا تاہم رواں ماہ سونی نے اپنے شوہر کو دارا گنج پولیس اسٹیشن کی حدود میں موجود مندر میں ملنے کیلئے بلاکیا۔

اس موقع پر سونی کا بھائی اور والدین بھی مندر میں ہی دور رہ کر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھے، پربھودت مندر میں اپنے دوست کے ساتھ آیا اس دوران سونی نے اپنا چہرا چھپا رکھا تھا جیسے ہی سونی نے اپنا چہرا اسے دکھایا تو وہ غصے میں آگیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔

اتنی ہی دیر میں سونی کے بھائی اور والدین نے پربھودت کو پکڑ لیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

READ  امریکا اور یوکرین کے درمیان زیر بحث امن تجاویز یوکرین تنازع کے خاتمےکی بنیاد بن سکتی ہیں: پیوٹن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں