اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

Winter vacations announced for educational institutions

اسلام آباد: وفاقی نظامت تعلیم کے تحت تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی چھٹیاں 26 دسمبر سے شروع ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایف ڈی ای کے تحت تعلیمی ادارے 3 جنوری تک بند رہیں گے، تعلیمی سرگرمیاں 5 جنوری 2026 بروز پیر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

READ  تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں