ملتان میں سیلاب کے باعث قائم کیے گئے فلڈ ریلیف کیمپس میں واش روم کی سہولیات نہ ہونے سے خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
کیمپ میں مقیم خواتین نے شکایت کی ہے کہ بیت الخلا کی عدم دستیابی سے انہیں جسمانی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے، جبکہ موجود واش رومز غیر معیاری اور مردوں کی موجودگی کے باعث قابلِ استعمال نہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں کیمپ میں پورٹ ایبل واش رومز فراہم کر دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دریائے چناب میں آنے والا سیلابی ریلا ملتان ڈویژن میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث درجنوں بستیاں زیرِ آب آ چکی ہیں۔
کمشنر ملتان کے مطابق صرف ملتان میں 4 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں دو لاکھ خواتین شامل ہیں، اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔






تبصرے بند ہیں