کراچی: اسپیشل بچوں کیلئے چڑیا گھر میں داخلہ فیس ختم

Zoo entry fee for special children abolished

کراچی: اسپیشل بچوں کے لیے چڑیا گھر میں داخلہ فیس ختم کردی گئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق اسپیشل بچوں کے لیے زو افسران کو فوری احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسپیشل بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور معاشرے کو ذمہ داری لینی چاہیے، سندھ حکومت اسپیشل بچوں کے لیے روزگار، ہنر اور آگاہی منصوبے چلا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل بچوں کے لیے جدید تعلیم، معاون آلات اور موزوں نصاب ترجیح ہے۔

READ  ’بیٹا خود کو گولی نہیں مار سکتا‘، خاور کے والد نے بیٹے کی موت کو قتل قرار دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں