امریکا کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر

A lasting agreement with the US is not possible through threats, pressure or use of force: Iranian ambassador

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیرسعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں۔

ایک بیان میں ایرانی سفیر امیرسعید ایروانی نے کہا کہ ایران نے کبھی دھمکیوں کے تحت مذاکرات نہیں کیے اور ایران کبھی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ جنگ ایران کے مفاد میں نہیں ہے لیکن دھمکیوں سے جھکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، دشمن کا یہ خواب ہےکہ ایران بیرونی جارحیت کے سامنے جھک جائےگا۔

READ  اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 بچے شہید کردیے، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں