سنگاپور: بس میں تیز آواز میں فون پر بات کرنے یا گانے سننے پر جرمانہ ہو گا

سنگاپور میں تیز آواز میں فون پر بات کرنا یا گانے سننا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

سنگاپور میں بس میں اونچی آواز میں موسیقی چلانے، اسپیکر فون پر بلند آواز میں بات کرنے یا نشست پر پاؤں رکھنے پر اب جرمانہ ہو گا۔
سنگاپور کی لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق مسافروں کو پریشان کرنے والے ایسے کاموں پر 500 سنگاپورین ڈالرز تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بس میں دوسروں کے لیے خطرہ پیدا کرنے یا بس کو گندا کرنے جیسے سنگین جرائم پر 5 ہزار سنگاپورین ڈالرز تک جرمانہ ہو گا۔

READ  بھارت اور کشمیر میں شدید بارشیں: دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا ہائی الرٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں