ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے شاہی خطیب انتقال کر گئے

Shah Jahan Mosque

ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے۔

مفتی مولانا شاکر نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مرحوم والد مولانا عبد الباسط صدیقی شاہ جہاں مسجد کے نویں شاہی خطیب تھے۔

مفتی مولانا شاکر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبد الباسط صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ جہاں مسجد میں ادا کی جائے گی۔

مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول اسپتال مکلی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

READ  مری، پنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارشوں سے درخت گرپڑے، پانی گھروں میں داخل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں