پولیس کو عمران خان سے 9 مئی کے مزید 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت مل گئی

Police get permission from Imran Khan to investigate 12 more cases of May 9

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس سے 26 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔

READ  لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں