کراچی 18 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار، رہائش گاہ سیل

18 illegal Afghan nationals arrested in Karachi

قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 18 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کے پاس پاکستان میں رہنے کے لیے کوئی قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ کارروائی کے دوران پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم ان افغان باشندوں کی رہائش گاہ کو بھی سیل کر دیا ہے۔

حراست میں لیے گئے تمام 18 افراد کو قانونی کارروائی اور اگلے مراحل کے لیے جی سی ٹی افغان کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق افغانیوں میں سمیع اللہ، امیمہ، نصیبہ، مارفہ، عمر،گل چینہ، حبیب اللہ، حمید اللہ، نقیب اللہ شامل ہیں اس کے علاوہ احسان اللہ، صائمہ، بی بی گل، رشیدہ، گل مینا، ملائکہ، نعیم اللہ، سکینہ، شاہ ترینہ بھی گرفتار افغان شہریوں میں شامل ہیں۔

READ  لاہور؛ گھر کی دہلیز پر کھڑی خاتون کے ساتھ فحش حرکت، ویڈیو کی مدد سے ملزم گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں