جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ دینے پر 11 بھارتی پہلوان معطل

11 Indian wrestlers suspended for providing fake birth certificates

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کرانے پر 11 پہلوانوں کو معطل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان پہلوانوں پر عمر میں جعل سازی کا الزام ہے، جبکہ کچھ کیسز میں پیدائش کے 12 سے 15 سال بعد برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔

میونسپل کارپوریشن آف دہلی نے 95 پہلوانوں کے برتھ سرٹیفکیٹ کی جانچ کی، جس میں 11 کیسز میں جعل سازی ثابت ہوئی۔ ان میں سے کچھ سرٹیفکیٹس فوٹوشاپ کے ذریعے تبدیل کیے گئے تھے۔

ان میں 6 پہلوان حال ہی میں معطل ہوئے جبکہ باقی 5 کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا تھا۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ایک شفاف اور منصفانہ نظام قائم کرنا ہے۔

READ  شکیب الحسن کا جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن سے بولنگ کروانے کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں