لاہور؛ 11 کے وی کی تاریں راہگیر خاتون پر گر پڑیں، موقع پر جاں بحق

11kV power lines fell on a female passerby

لاہور: مسلم ٹاؤن شیخ اسپتال کے قریب 11 کے وی کی تاریں راہگیر خاتون پر گر گئی جس سے خاتون جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ٹیموں نے 11 کے وی کرنٹ ہونے کی وجہ سے لیسکو کو اطلاع کر دی جس کے بعد لاش کو اٹھایا جائے گا۔
جاں بحق خاتون کی بیٹی اس حادثے میں محفوظ رہی۔


ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جبکہ 11 کے وی کی تاریں ہٹانے کا کام جاری ہے۔

READ  کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع پٹاخوں کے گودام میں دھماکا، 34 افراد زخمی ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں