امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنےکیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرالی

12 million people registered to fight against America and Israel

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہےکہ ملک بھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے خود کو رجسٹرڈکرالیا ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ 10 روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری یقینی بنانےکیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں جس پر بھر پور ردعمل سامنے آیا ہے اور 12 ملین افراد 10 روز کے اندر خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی میڈیا نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں سیستان ایران سے تعلق رکھنے والوں کو ایران کیلئے لڑنے کی خاطر تیار دکھایا گیا ہے۔

READ  چین کا امریکا پر بڑا وار، 10 امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں