چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

Security forces' operation in Chagai

چاغی میں سکیورٹی فورسز کی بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف اہم کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پکڑا گیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گرفتار دہشت گرد جہانزیب کی ویڈیو اور اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 4 دن پہلے چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پکڑا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ دہشت گرد جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیے، دیگر ساتھی آپریشن میں مارے گئے، دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گرد جہانزیب نے ویڈیو بیان میں مختلف کارروائیوں کا اعتراف کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ چینی باشندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے تھے ، دہشت گرد جہانزیب دالبندین میں ہتھیار اور دیگر مواد سپلائی کرتا تھا،یہ بھارتی را کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے اقدامات کررہے ہیں، دہشت گردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین فضائی اور زمینی آپریشن ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہاہوں کہ یہ را بیسڈ ، را فنڈڈ جنگ ہے ، بھارت پاکستان کے تمام دشمنوں کو اکھٹا کرنا چاہتا ہے۔

READ  حماس نے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی,غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں