کراچی: نیٹیو جیٹی پل پر پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

2 suspects killed in police encounter at Native Jetty Bridge

کراچی میں نیٹیو جیٹی پل پر پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، واقعے میں زخمی ایک راہ گیر کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم ڈبل کیبن گاڑی نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو ہٹ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ اسی دوران گشت پر مامور پولیس اہل کار موقع پر پہنچے، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون بر آمد کرلیا جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

READ  کراچی: 3 دن میں 11 ہزار سے زائد 'ای چالان' ہوگئے، شہری حیران و پریشان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں