نیو یارک کےکلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

3 people killed in New York club shooting

امریکی شہر نیو یارک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بروکلین کاؤنٹی کے ایک کلب میں پیش آیا۔

امریکی میڈیا نے عینی شاہدکا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ حملہ آوروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا، علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

READ  امریکی فوجی کتا ڈوگلز ریٹائر ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں