بیجنگ: بزرگ شہریوں کیلئے قائم کیئر ہوم میں سیلاب سے 31 افراد ہلاک

31 people killed in flood at care home for elderly

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بزرگ افراد کیلئے قائم کیئر ہوم میں سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وسطی بیجنگ کے ضلع میون کے ٹاؤن میں بزرگ افراد کیلئے ایلڈرلی کیئر سینٹر قائم ہے جو سیلاب سے متاثر ہوا، کیئر سینٹر میں تقریباً 77 بزرگ شہری مقیم تھے جن میں سے تقریباً 40 افراد سیلاب کی وجہ سے پھنس گئے۔

رپورٹس کے مطابق سینٹر میں پانی کی سطح تقریباً 2 میٹر (6 فٹ) تک ریکارڈ کی گئی جس کے سبب بزرگ افراد نکل نہ سکے اور 31 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

ایک چینی عہدیدار نے پریس کانفرنس میں اپنی خامیوں کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصے سےاس علاقےکو محفوظ سمجھا جا رہا تھا، اس لیے اسے انخلاء کے دائرہ کار میں شامل نہیں کیا گیا۔

READ  ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے تباہ کاریاں، 1100 سے زائد افراد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں