گزشتہ دنوں ایران میں دہشتگردی کے واقعات میں 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے: ایرانی سفارتخانہ

3,117 people killed in terrorist incidents in Iran in recent days

پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے کہا ہےکہ غیر ملکی پشت پناہی میں گزشتہ دنوں ایران میں دہشتگردی کے واقعات میں 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

ایرانی سفارت خانے کے مطابق ایران میں دہشت گردی کے واقعات میں 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے۔
سفارت خانے کے مطابق جاں بحق افراد میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاراور عام شہری بھی شامل ہیں جب کہ دہشتگردی کے واقعات میں 2 ہزار 427 ایرانیوں کو شہید قرار دیا گیاہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا گیا جس کے باعث انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی جب کہ جلاؤ گھیراؤ بھی کیا گیا۔

READ  آسٹریلیا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایک پائلٹ ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں