سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر دھماکے سے 4 افراد زخمی، کورٹ نمبر 6 بھی متاثر

4 people injured in gas cylinder explosion in Supreme Court canteen

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کے باعث دھماکے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں مرمت کے دوران ہوا ، دھماکے کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے۔

سلینڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے اور ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

دھماکے کے باعث کینیٹین میں فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلا بھی اپنے کمروں سے باہر آگئے، سلینڈر دھماکے سے سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی۔

READ  سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا بڑا اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں