ملک بھر میں خراب موسم اور انتظامی مسائل کے باعث 8 پروازیں منسوخ جبکہ 57 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 587 کو موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر 19 پروازیں ایک سے 8 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر بھی 19 پروازوں میں ایک سے 6 گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی۔






تبصرے بند ہیں