غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 88 فلسطینی شہید،421 زخمی

88 Palestinians killed, 421 injured in Israeli bombardment of Gaza in the past 24 hours

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ اور انسانیت سوز حملے بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 88 فلسطینی شہید اور 421 زخمی ہو گئے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق شہداء میں امداد کے منتظر 30 افراد بھی شامل ہیں، جبکہ غذائی قلت اور قحط کے باعث مزید 7 فلسطینیوں کی جانیں چلی گئیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 ہزار 459 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 459 تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔

READ  سکھوں یاتریوں کیساتھ آنیوالے 12 ہندوؤں کو واپس بھارت بھیج دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں