لاہور میں گلی محلوں میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ویڈیو میں ملزم کو گلیوں میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد ملت پارک تھانے کی پولیس حرکت میں آئی اور کارروائی کرتے ہوئے والٹن روڈ کے رہائشی ملزم کو نیازی اڈے سے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔






تبصرے بند ہیں