افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد

Afghan drivers banned from entering Pakistan without visas

افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق افغان مال بردار گاڑیوں کو 31 اگست تک عارضی داخلہ دستاویز پر آمدورفت کی اجازت ہوگی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر پابندی کا اطلاق آج سے شروع ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل وزارت تجارت نے افغان ڈرائیورز کو ویزہ حاصل کرنے کی مہلت دی تھی۔

READ  لطیف کھوسہ کا سپریم کورٹ کو خط، عمران خان کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنےکا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں